:: یا محمد صلیٰ اللہ علیہ و سلم ::
Best selection of premium Joomla 1.6 templates

ندائے “ یارسول اللہ “ کا ثبوت قرآن و حدیث کی روشنی میں

از: اعلٰی حضرت امام احمد رضا قادری قدس سرہ

سوال:- زید موحد مسلمان جو خدا اور رسول کو رسول جانتا ہے، نماز کے بعد اور دیگر اوقات میں رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو بکلمہ “ یا “ ندا کرتا ہے اور “ الصلوۃ و السلام علیک یارسول اللہ و اسئلک الشفاعۃ یارسول اللہ “ کہتا ہے، یہ کہنا جائز ہے یا نہیں ؟ اور جو لوگ اسے اس کلمہ کی وجہ سے کافر و مشرک کہیں ان کا کیا حکم ہے ؟ بینو بالکتاب و توجر و ایوم الحساب۔


مسئلہ حاضر و ناظر پر ایک عملی و تحقیقی نظر

از: محمد افروز قادری

نور الٰہ کیا ہے ؟ محبت حبیب کی!
جس دل میں یہ نہ ہو وہ جگہ خوک و خر کی ہے معلم کائنات محسن انسانیت رحمت عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کا مالک و مختار، غیب داں اور حاضر و ناظر ہونا اہل اسلام کے نزدیک ہمیشہ سے مسلم رہا ہے مگر وہ لوگ جو ہمارے معاشرہ میں ایک خودرو پودے کی طرح برآمد ہو گئے ہیں اور ہمارے مستند ماضی سے کٹ کر اپنا الگ تھلگ وجود رکھتے ہیں۔ وہ ہمیشہ سے آقائے کریم علیہ التحیۃ التسلیم کے فضائل و مناقب بیان کرنے کی بجائے ذات والا صفات کے اندر معائب و نقائص کی ٹوہ میں لگے رہتے ہیں۔

عید میلاد النبی ﷺ کی شرعی حیثیت

از: سید شاہ تراب الحق قادری رضوی

سوال ۔ بعض لوگ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے اور محافل میلاد منعقد کرنے کو بدعت و حرام کہتے ہیں ۔ قرآن و سنت اور ائمہ دین کے اقوال کی روشنی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت بیانجواب۔ ماہ ربیع الاول میں بالعموم اور بارہ بارہ ربیع الاول کو بالخصوص آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں پورے عالم اسلام میں محافل میلاد منعقد کی جاتی ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد منانا جائز و مستحب ہے اور اس کی اصل قرآن و سنت سے ثابت ہے۔

عید میلادالنبی ﷺ کا ثبوت قرآن و حدیث کی روشنی میں

از: مفتی احمدالقادری مصباحی


ہر مسرت ہر خوشی کی جان عیدمیلادالنبی عید کیا ہے عید کی بھی شان عیدمیلادالنبی ساعت اعلٰی و اکرم عید میلادالنبی لمحہء انوار پیہم عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے یہ عظیم خوشی کا دن ہے۔ اسی دن محسن انسانیت، خاتم پیغمبراں، رحمت دو جہاں، انیس بیکراں، چارہ ساز درد منداں، آقائے کائنات، فخر موجودات، نبیء اکرم، نور مجسم، سرکار دو عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم خاکدان گیتی پر جلوہ گر ہوئے۔


Waseela Nijaat

Waseela-e-Nijaat: Bayans/Lectures of Murshid Kareem

Waseela -e- Nijat is actually the bayans of Murshid Kareem in book form and is organized by: Khalifa Prof. Abdul Ghaffar Naqshbandi Mujadadi Alvi This book has more than 29 volumes till now. Which always have been taped and then transformed into book format by Khalifa Sb, and he is performing this Great Job Since 1994.

Afzal-ul-Siddiqeen

Latest published book "Afzal-ul-Siddiqeen" written by EIlahi Bahurmat BaBarkat Zahda tul Fuqaha Siraj ul Ashqeen Badrul Millat Sahib e Shariat wa Haqeeqat al Marfat Hazrat Pir Dr.Ali Muhammad Naqshbandi Mujaddi Damat barakatu wa Anaya

on the life of Khalifa-e-Awal Afzal Baad Az Ambiya Hazrat Abu Bakr Siddiq Razi Allah Anhu.


Read Waseela Nijaat online. Click here.

 

Mahafil Schedule

EVERY FRIDAY

Astana Alia Mujadadia Naimatia

23/18 Green View Colony
After Maghrib prayer
During RAMZAN between Asar and Maghrib
Phone:041-2639292

ANNUAL MEHFIL

On 12th of Rabi -ul-Awal Sharif every year at Astann Alia

 

More Images